رسائی کے لنکس

افغانستان: کابل بینک کے ڈوبے قرضوں کی وصولی کی کوششیں


افغانستان: کابل بینک کے ڈوبے قرضوں کی وصولی کی کوششیں
افغانستان: کابل بینک کے ڈوبے قرضوں کی وصولی کی کوششیں

افغانستان کے مرکزی بینک کے گورنر کا کہناہے کہ عہدےد اروں نے قرضے فراہم کرنے والے ملک کے سب سے بڑے بینک، کابل بینک کے کروڑ ڈالر مالیت کے ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

مرکزی بینک کے گورنر عبدالقدیر فطرت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ افغان حکومت بینک کے اعلیٰ عہدے داروں، شیئر ہولڈرز اور دوسرے ان تمام لوگوں سے رقم کی وصولی کی کوششوں کی نگرانی کررہی ہے جنہوں نے غیر قانونی قرضے حاصل کیے تھے۔

کابل بینک کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگ بھگ 90 کروڑ ڈالر ہے جس کی وجہ سے وہ پچھلے سال دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیاتھا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)افغانستان کی مالی معاونت معطل کرچکاہے اور قرقی کے ذریعے رقوم کی وصولی پر زور دے رہاہے۔

افغانستان کے مرکزی بینک نے کابل بینک میں اسکینڈل کے بعد اس کا کنٹرول سنبھال لیاتھا۔

کابل بینک کے ذریعے افغان فوجیوں، پولیس اہل کاروں اور اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG