رسائی کے لنکس

افغانستان: سڑک کنارے بم دھماکہ، دو افراد ہلاک


کابل
کابل

آئے روز، ملک بھر میں حملے ہوتے رہتے ہیں، جن کی ذمہ داری طالبان قبول کرتا آیا ہے، جِن سے یہ پیغام ملتا ہے کہ حملہ آور اس سال کے اواخر میں ملک سے نیٹو کی ہزاروں کی تعداد میں افواج کے انخلا کا انتظار کر رہے ہیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کے روز سڑک کنارے نصب بم حملے میں دو شہری ہلاک ہوئے، جسے کابل میں ہونے والی تشدد کی نئی لہر بتایا جاتا ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، جس میں تین افراد زخٕمی بھی ہوئے۔

ملک بھر میں آئے روز حملے ہوتے رہتے ہیں، جن کی ذمہ داری طالبان قبول کرتا آیا ہے، جِن سے یہ پیغام ملتا ہے کہ حملہ آور اس سال کے اواخر میں ملک سے نیٹو کی ہزاروں کی تعداد میں افواج کے انخلا پر آنکھ لگائے بیٹھے ہیں۔

نئے افغان صدر اشرف غنی کو بڑھتی ہوئی بغاوت کا سامنا ہے۔

طالبان نے پیر کے دِن ہونے والے دو شدت پسند حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔

پیر کے روز کم از کم چار حملے ہوئے، جن میں 22 افراد ہلاک ہوئے۔ شمالی صوبہ سرائے پُل میں طالبان نے گھات لگا کر پولیس پر حملہ کیا، جب کہ کابل میں نیٹو کے قافلے پر کیے گئے ایک خود کش کار حملے میں، ایک سویلین ہلاک ہوا۔

پیر ہی کے روز صوبہٴپکتیا کے دیہاتیوں نے الزام لگایا کہ نیٹو کی ایک فضائی کارروائی میں سات سویلینز ہلاک ہوئے۔

نیٹو اور امریکی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند تھے۔

XS
SM
MD
LG