اٹھارویں بین الاقوامی ایڈز کانفرنس یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اتوار سے شروع ہو رہی ہے جو ایک ہفتے (July 18-23) تک جاری رہے گی۔ دنیا میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی وبا کی روک تھام کے لیے عالمی ایڈز سوسائٹی ہر دو سال بعد ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرتی ہے جس میں دنیا بھر سے طبی ماہرین، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے ارکان، ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریض اور اس کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ایک چھت کے نیچے جمع ہوتے ہیں ۔ اس سال کی کانفرنس میں 20 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1