واشنگٹن —
اسرائیل کے ایک تفریحی مقام پر واقع ہوٹل میں ایک امریکی باشندے کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی پولیس نے حملہ آور امریکی کو بھی ہلاک کردیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق واقعہ جمعے کو جنوبی شہر ایلات کے 'لیونارڈو کلب ہوٹل' میں پیش آیاجہاں نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ امریکی لڑکے نے ایک سیکیورٹی گارڈ سے بندوق چھیننے کے بعد ہوٹل کے ایک باورچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
بعد ازاں امریکی نوجوان نے خود کو ہوٹل کے باورچی خانے میں محصور کرلیا اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مذاکرات کے دوران میں فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں نوجوان مارا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا سبب 33 سالہ مقتول اسرائیلی باورچی اور حملہ آور امریکی نوجوان کے مابین ذاتی رنجش تھی جسے اسی ہوٹل کی نوکری سے برخواست کردیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نوجوان امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ملازمتوں کے تبادلے کے منصوبے کے تحت اسرائیل میں برسرِ روزگار تھا۔