رسائی کے لنکس

مصر میں دو امریکی سیاح اغوا


مصر میں دو امریکی سیاح اغوا
مصر میں دو امریکی سیاح اغوا

مصر کے صحرائے سینا میں مسلح بدّووں نے ایک گاڑی پر حملہ کرکے اس میں سوار دو امریکی سیاحوں اور ان کے راہنما کو اغوا کرلیا ہے۔

مصر کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سیاحوں کو جمعے کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے رہنما کے ہمراہ سینٹ کیتھرائن کی تاریخی عبادت گاہ کے دورے کے بعد بحرِ احمر کے کنارے آباد سیاحتی شہر شرم الشیخ جارہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی رہائی کے بدلے اغوا کاروں نے ان قبائلیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہیں سرکاری اہلکاروں نے منشیات سے متعلق الزامات میں رواں ہفتے حراست میں لیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اغواکاروں سے بات چیت کے لیے مذاکرات کاروں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

قاہرہ میں موجود امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ صحراؤں میں مقیم بدوی باشندے طویل عرصے سے نظر انداز کیے جانے اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG