رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: سیاسی رہنما کی گمشدگی کے خلاف ہڑتال


بنگلہ دیش میں حزب مخالف کے ایک لاپتا رہنما کو تلاش کرنے کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اتوار کو ڈھاکا میں عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

اٹھارہ جماعتوں کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال کی وجہ سے دارالحکومت میں تمام اسکول اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ’بنگلہ دیش نیشنل پارٹی‘ کے مرکزی دفاتر کا محاصرہ بھی کیا، تاہم ہڑتال مجموعی طور پر پرامن رہی۔

تقریباً ایک کروڑ آبادی والے شہر میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، اور عمومی طور پر پُرہجوم علاقوں میں بھی ٹریفک انتہائی کم رہی۔

مسلم اکثریت والے ملک بنگلہ دیش میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ کو ہوتی ہے۔

حزب مخالف نے منگل کو لاپتا ہونے والے رہنما عیسیٰ علی کی گمشدگی کا ذمہ دار سکیورٹی اداروں کو ٹھہرایا ہے، لیکن حکومت نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھیں خود اپوزیشن نے چھپا رکھا ہے تاکہ ملک میں ہنگامہ آرائی کی جا سکے۔

XS
SM
MD
LG