رسائی کے لنکس

صدر جو بائیڈن کے نامزد کردہ آئندہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کون ہیں؟


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ جنوری 1991کی بات ہےجب امریکی فضائیہ کے کیپٹن چارلس 'سی کیو' براؤن جونیئر نے ریاست فلوریڈا کے اوپر اپنے جلتے ہوئے F-16 لڑاکا طیارے سے پیراشوٹ سے کیچڑ میں اتر کر اپنا 'کال سائن' حاصل کیاتھا۔

کیپٹن چارلس جب دلدل میں اترے تو کیچڑ اور پانی میں لت پت ہوگئے ان کا جسم، جوتے اور سب کچھ کیچڑ سے بھر گئے تھے۔" اس طرح ملک کے اگلے اعلیٰ فوجی افسر کے لیے نامزد ہونے والے کو اپنا کال سائن ملا: 'Swamp thing' یا 'دلدل کی چیز'۔

کال سائن عرفیت کی ایک خصوصی شکل ہے جو ایئر فورس میں ہرہوا باز کے نام کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ فلائٹ سوٹ اور فلائٹ جیکٹ کے نام کے ٹیگز کے ساتھ ساتھ فلائٹ کےریڈیو پیغامات میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

فلوریڈا کی دلدل میں اترنے والے کیپٹن چارلس اس وقت امریکہ کے فور اسٹار جنرل اور فضائیہ کے سربراہ ہیں جنہیں صدر جوبائیڈن نے جمعرات کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے اگلےچیئرمین کے لیےاپنے نامزد امیدوار کے طور پر متعارف کرایاہے۔

اگران کی نامزدگی کی تصدیق ہو گئی تو براؤن آرمی جنرل مارک ملی کی جگہ لیں گے، جن کے عہدے کی مدت رواں برس اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے۔

جمعرات کی سہ پہر وائٹ ہاؤس کےروز گارڈن میں کیے جانے والے اعلان میں بائیڈن نے کہا "انہوں نے(براؤن نے) ہر طرح کی خدمات میں ان لوگوں کا احترام حاصل کیا جنہوں نے انہیں ایکشن میں دیکھا ہے اور وہ ان کے فیصلوں پر انحصار کرتے ہیں۔"

صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ "اس سے بڑھ کر، انہوں نے دنیا بھر میں ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کا احترام حاصل کیاہے، جو جنرل براؤن کو ایک قابل اعتماد پارٹنر اورحکمتِ عملی کا اعلیٰ ترین ماہر مانتے ہیں۔"

براؤن نے اس ماہ کولوراڈو میں ایئر فورس ایسوسی ایشن کی ایک کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کا بنیادی اصول "ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر ایک اعلیٰ معیار پر عمل کرنا ہے۔

چارلس براؤن کو بہت سے شعبوں میں اولیت حاصل رہی ہے جن میں بحرالکاہل کی فضائیہ کا پہلاسیاہ فام کمانڈر ہونا اور حال ہی میں اس کا پہلا سیاہ فام چیف آف اسٹاف ہونا شامل ہے۔

اگر آرمی جنرل کے لیے ان کی تصدیق ہو جاتی ہےتو پہلی بار پینٹاگون کےدو اعلیٰٰ ترین عہدے افریقی امریکیوں کے پاس ہوں گے، جہاں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اعلیٰ سویلین رہنما ہیں۔

تاہم براؤن پہلے افریقی امریکی نہیں ہوں گے جو پینٹاگون کے اعلیٰٰ ترین فوجی عہدے پر فائز ہوں گے۔ان سے پہلے یہ اعزاز آنجہانی آرمی جنرل کولن پاول کو ملاتھا۔

ان کے والد ریٹائرڈ کرنل چارلس براؤن 1986میں ان کے یونیفارم پر ایر فورس ونگز لگاتے ہوئے۔ فوٹو اے پی
ان کے والد ریٹائرڈ کرنل چارلس براؤن 1986میں ان کے یونیفارم پر ایر فورس ونگز لگاتے ہوئے۔ فوٹو اے پی

ساٹھ سالہ براؤن نے ہر سطح پر ملک کی فضائی طاقت کی کمانڈ کی ہے۔ وہ فوجیوں کے خاندان سے ہیں جو سان انتونیو میں پیدا ہوئے۔ان کے دادا نے دوسری جنگِ عظیم میں سیاہ فام آرمی یونٹ کی قیادت کی تھی اور ان کے والد توپ خانے کے افسر اور ویتنام جنگ کےپرانے فوجی تھے۔

براؤن کئی فوجی اڈوں اور مختلف ریاستوں میں پلے بڑھے، جس نے ان کے کہنے کے مطابق ان میں مشن کا احساس پیدا کرنے میں مدد کی۔

XS
SM
MD
LG