رسائی کے لنکس

نائجیریا: بوکو حرام کے حملے میں متعدد افراد ہلاک


اطلاعات کے مطابق، حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیے، جب کہ اُنھیں فوجی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ بعدازاں، اِسی شہر میں واقع ایک مویشی مارکیٹ پر ایک خود کش بم دھماکہ ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، اس دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے

بوکو حرام کے جنگجوؤں نے نائجیریا کے شہر مدوگری میں انسداد دہشت گردی کے نئے سرکاری مرکز پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔

شہر سے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیے، جب کہ اُنھیں فوجی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔

بعدازاں، اِسی شہر میں واقع ایک مویشی مارکیٹ پر ایک خود کش بم دھماکہ ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، اس دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

نائجریا کے صدر محمود بوہاری نے جمعے ہی کو بوکوحرام سے نبرد آزما ہونے کے لئے فوجی ہیڈکوارٹر کو دارلحکومت ابوجہ سے کشیدگی کے شکار علاقوں کے مرکز میں واقع مدوگری منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

منگل کو اس شہر پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ تھا۔ حالیہ دِنوں کے دوران، بوکو حرام خاصی تقویت حاصل کر چکی ہے۔

ہفتے کو مسلح گروپ کے ایک اور حملے میں، کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مدوگری شمالی نائجیریا کا سب سے بڑا شہر ہے، جس کی آبادی 20 لاکھ کے قریب ہے، جِن میں لاکھوں پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

منگل کو ہی نائیجریا کے صدر، محمودو بوہاری نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے بوکو حرام سے لڑنے کے لئے کثیر قومی فوج پہنچنے والی ہے، جبکہ نائجر، چاڈ اور کیمرون کی افواج پہلے ہی بوکو حرام کے خلاف نائیجریا کی فوج کی مدد کر رہی ہیں؛ جنھوں نے تینوں ہمسایہ ملکوں پر حملوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG