کراچی —
بالی وُڈ میں ایک زمانے سے ہیرو کی لمبی، چوڑی اور بھاری بھرکم پرسنالٹی کا رواج چلا آ رہا تھا۔ خصوصاً فلم کی ہیروئن کا قد میں ہیرو سے چھوٹا ہونا لازمی شرط تھی لیکن اب بظاہر یہ رجحان بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ بدلتے زمانے کے ساتھ جہاں کئی اور چیزوں نے رنگ بدلے وہیں اب ہیروئن کا قد آور ہونا ہیرو سمیت کسی کے لئے کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
آج کل کے ہیروز اور ہیروئنز پر نظر ڈالی جائے تو الٹا ہی رواج نظر آتا ہے۔درمیانے قد وقامت کے ہیروز خوشی خوشی اپنے سے کئی انچ لمبی ہیروئن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ میگا ہٹ ہیروئن دپیکا پڈکون پانچ فٹ نوانچ کے قد کے ساتھ بالی وڈ کے صف اول کے ہیروز کی ہیروئن بن چکی ہیں۔ کبھی ہیلز پہن کر اور کبھی بغیر ہیلز کے۔
دپیکا سے قد میں کچھ چھوٹے 5فٹ 7 انچ کے شاہ رخ خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا، ’دپیکا پڈکون کے ساتھ شوٹنگ کرتے ہوئے ایک فائدہ ہوتا ہے، وقفے میں وہ سب سے اوپر شیلف میں رکھی چیزیں اتارکر دے دیتی ہے‘۔ شاہ رخ نے تسلیم کیا کہ ان کی زیادہ تر ہیروئنز لمبے قد کی ہیں لیکن اس بات سے انہیں کوئی پرابلم نہیں۔
بالی وڈ کے نواب سیف علی خان ’کاک ٹیل‘ میں اپنی کو اسٹار دپیکا پڈکون سے قد میں 2 انچ چھوٹے سہی لیکن دیکھنے والوں نے ان کی جوڑی کو پسند کیا۔
اب بات ہوجائے مسٹر پرفیکٹ یعنی عامرخان کی۔ 5 فٹ 6 انچ کے عامر خان ’دھوم3‘ میں 5 فٹ 8 انچ کی کترینہ کیف سے رومنس کرتے نظر آئے۔ عامر کہتے ہیں انہیں لمبی ہیروئنز کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔
بالی وڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان جن کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے، انہیں بھی سُشمیتا سین اور کترینہ کیف جیسی لمبی ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔
فرحان اختر بھی سونم کپور اور دپیکا پڈکون جیسی دراز قامت ہیروئنز کے ہیرو بن چکے ہیں جبکہ 5 فٹ7 انچ کی ہما قریشی ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں 5 فٹ 5 انچ کے ارشد وارثی کی ہیروئن تھیں۔
ماضی کی بات کریں تو اس زمانے کی مشہور ہیروئن زاہدہ کو بالوں کا اونچا جوڑا بنانے اور لمبی ہیلز پہننے کا بہت شوق تھا لیکن یہ شوق فلم ’انوکھی رات‘ کی شوٹنگ میں اس وقت ہوا ہوگیا جب فلم کے ہیرو سنجیو کمار نے زاہدہ کو کہا کہ، ’تم سیدھے سیدھے بال بناؤ اور ہیل مت پہنو کیونکہ تم بہت لمبی دکھتی ہو‘۔
زینت امان نے بھی کچھ ایسی ہی یادیں دہراتے ہوئے بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو بتایا کہ ان کے ساتھی اداکار ان کے لمبے قد کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔ کوئی تو اونچی ایڑی کے جوتے پہن لیتا تھا تو کچھ ایسے بھی تھے جو لمبا نظر آنے کے لئے کشن استعمال کرتے تھے۔ راجیش کھنہ اور رشی کپور کو خصوصاًچھوٹے قد کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا رہا۔
نوے کے عشرے کی ہیروئنز مادھوری ڈکشت، کرشمہ کپور، کاجول، رانی مکھرجی اور پریتی زنٹا درمیانے قد کی ہیروئنز تھیں لیکن فیشن ورلڈ اور بیوٹی کونٹسٹ سے بالی وُڈ کا رخ کرنے والی لمبی حسیناؤں نے ٹرینڈ بدل کر ایک نئے ٹرینڈ یعنی لمبی ہیروئن اور چھوٹے قد کے ہیرو کی بنیاد رکھی۔