رسائی کے لنکس

راجہ پرویز اشرف اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نےمختصر خطا ب میں کہا کہ جمہوری روایات کے مطابق وزیراعظم کاانتخاب مکمل ہوا

قومی اسمبلی سے منتخب ہونے والے حکمراں اتحاد کے نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور27 وفاقی وزرا اور11 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مشکلات کاڈٹ کرمقابلہ کیا۔

حلف برداری کی تقریب جمعہ کی رات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی ،صوبہ سندھ ، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ۔ صدر آصف علی زرداری نے پہلے راجہ پرویز اشرف سے حلف لیا اور اس کے بعد وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت سے ۔

حلف اٹھانے والوں میں احمدمختار،فاروق ستار،نذرمحمد گوندل، عبدالحفیظ شیخ،امین فہیم، خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ، فردوس عاشق اعوان، ثمینہ خالدگھرکی ، فرزانہ راجہ،میرچنگیزجمالی،منظور وٹو، عمر گورگیج،غلام احمد بلور،ارباب عالمگیر، حناربانی کھر،مولابخش چانڈیو، فاروق نائیک، مخدوم شہاب الدین،انجینئرشوکت اللہ، حاجی خدابخش راجڑ،اسرار اللہ زہری،رانا فاروق سعید ، پرویز الٰہی ، محمدہزارخان بجارانی اور بابر خان غوری شامل ہیں ۔

وزرائے مملکت میں راحیلہ بلوچ، دوست محمد مزاری،امتیاز صفدر وڑائچ،تسنیم احمد قریشی ، صمصام بخاری، معظم علی جتوئی، ملک عظمت خان ،ڈاکٹرندیم احسان،سردارسلیم حیدر اورعباس خان آفریدی شامل ہیں۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نےمختصر خطا ب میں کہا کہ جمہوری روایات کے مطابق وزیراعظم کاانتخاب مکمل ہوا،پرویزاشرف کووزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباددیتاہوں۔انہوں نے ایوان کو منظم انداز سے چلانے پر اسپیکر فہمیدہ مرزا کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔

XS
SM
MD
LG