کیمرون کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک خودکش بم حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مذہبی دہشت گرد گروپ، بوکو حرام کے شدت پسندوں کی کارستانی ہے۔
ہفتے کو ہونے والا یہ مہلک دھماکہ کیمرون کے دور دراز شمالی علاقے میں ہوا، جس میں وہی ہلاکت خیز انداز دیکھا گیا جس کے لیے بوکو حرام جانا جاتا ہے۔
بوکو حرام نے حالیہ مہینوں کے دوران کیمرون، شاڈ، نائجر اور نائجیریا میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بوکو حرام شمال مشرقی نائجیریا میں سخت گیر اسلامی ریاست کے قیام کی خونریز جدوجہد کر رہی ہے، جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیمرون ہمسایہ ممالک کے گروپ کی بوکو حرام کے خلاف کارروائی میں اس سال کے اوائل میں شامل ہوا، جس کے بعد تنازعے کی سرحدیں پھیل چکی ہیں۔
علاقائی فوج کے لیے، کیمرون اپنی 8700 فوجوں کا جتھا دے چکا ہے، جس فورس کی قیادت نائجیریا کرتا ہے، جو بوکو حرام سے لڑ رہا ہے۔