رسائی کے لنکس

جنگ عظیم دوم کا خاتمہ، یورپ و امریکہ میں یادگار تقاریب


پیرس
پیرس

یورپ اور امریکہ جمعے کو جنگِ عظیم دوم میں یورپ کی فتح کے دِن کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

یورپ اور امریکہ جمعے کو یورپ کی فتح (وی اِی ڈے) کے دِن کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جب سنہ 1945 میںٕ نازی جرمنی کی فوجوں نے اپنے ہتھیار ڈالے، جس سے براعظم میں جنگِ عظیم دوئم کا اختتام ہوا۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں، جسے ایک روز قبل جمعے کو جاری کیا گیا، امریکی صدر براک اواباما نے جنگ عظیم میں خدمات بجا لانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، انھیں ایسی پود قرار دیا جس نے مثالی طور پر دنیا کو بچا لیا۔

مسٹر اوباما نے امریکیوں پر زور دیا کہ آج کے دِن آزادی کے تحفظ کے اقرار کا اعادہ کیا جانا چاہیئے جس کے لیے جستجو کی گئی تھی۔

بقول اُن کے، ’ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ ہم اپنے اُن اہداف کے حصول کی جدوجہد کریں جو ہمارے بانیوں نے ہمارے لیے متعین کیے تھے۔۔ یعنی ہم وہ ملک ہیں جہاں بغیر کسی امتیاز کے کہ ہم کیا ہیں، کہاں ہیں، یا ہم کیسے دکھتے ہیں یا ہم کس کو عزیز رکھتے ہیں؛ اگر ہم سخت محنت اور ذمہ داری سے کام کریں، اور ہر امریکی کو یہ موقع میسر رہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزار سکیں‘۔

صدر اوباما نے کہا کہ ’یورپ اور اس سے آگے، آزادی، سلامتی، جمہوریت، انسانی حقوق اور دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی کے لیے، ہمیں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔۔ اور ہمیں ہر قسم کی منافقت اور نفرت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے؛ یعنی اس عہد کو سربلند رکھتے ہوئے کہ ہم (اپنے نصب العین کو) کھبی نہیں بھولیں گے، کسی طور پر بھی نہیں‘۔

فرانسیسی صدر فرانسواں اولاں نے بھی اتحاد کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، ’وِی اِی ڈے‘ کو ایک واضح نصب العین کے ایک مطلق العنان نظریے پر حاوی آنے کا واقع قرار دیا۔

سنہ 1945 میں جب جرمن افواج نے ہتھیار ڈالے، پیرس میں بڑے پیمانے پر جشن کا سماں تھا۔ دِن کی یاد میں، صدر اولاں نے آج نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے پر پھولوں کی ایک چادر چڑھائی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ لورے فیبس اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

برطانیہ میں، جمعے کے روز متعدد یادگاری تقاریب منعقد ہوئیں، جو محفل موسیقی اور گلیوں کوچوں میں ہونے والی جشن کی پارٹیوں کے علاوہ تھیں، جن کا مقصد 70 برس قبل ہونے والے تقاریب کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی چند تقریبات میں شرکت کی، جب کہ ملکہ الزبیتھ اتوار کو ویسٹ منسٹر ایبی میں یورپ وکٹری ڈے کے ایک تقریب میں شرکت کریں گی۔

امریکہ میں، جنگ عظیم دوئم کے اختتام کی یاد میں جمعے کو واشنگٹن کی فضا پر لڑاکا طیاروں نے پرواز کی، جس کا مقصد شہر میں جاری جنگ عظیم دوئم کی یادگار پر سابق فوجیوں کو خراج عقدیت پیش کرنے کی تقریب کو اجاگر کرنا تھا۔

دریں اثنا، روس میں جنگ عظیم دوئم کے خاتمے کی یاد میں ہفتے کو ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں ایک تقریب منعقد ہوگی، جس میں بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گی۔

XS
SM
MD
LG