رسائی کے لنکس

چین: خشک سالی کے اثرات کم کرنے کی کوششیں


چین: خشک سالی کے اثرات کم کرنے کی کوششیں
چین: خشک سالی کے اثرات کم کرنے کی کوششیں

چین نے کہاہے کہ اس نے دریائے یانگ تز کے بہاؤ کے علاقے میں شدید خشک سالی کے اثرات کم کرنے کے لیے سہ درہ ڈیم سے پانی کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا نے منگل کے روز کہا کہ ڈیم سے متاثرہ علاقوں کے لیے 2900 کیوسک اضافی پانی چھوڑا جارہاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیم میں پانی کی آمد کی رفتار گذشتہ 16 برس کی اپنی کم ترین سطح پر ہے۔

کئی چینی صوبوں کو گذشتہ پانچ ماہ سے خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے زراعت اور وہاں کی آبادی کو پینے کی پانی کے حصول میں شدید دشواری پیش آرہی ہے۔

چینی خبررساں ایجنسی سنہوا نے کہاہے کہ صوبے ہوبی کے 1400 آبی ذخیرے پانی کی سطح میں شدید کمی کے باعث قابل استعمال نہیں رہے۔

خشک سالی کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہورہی ہےاور یہ خطرہ بڑھ رہاہے کہ گرمیوں کے موسم میں چین کو قومی پیمانے پر بجلی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

سنہوا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی پیداوار اس کی طلب کے مقابلے میں گر رہی ہے۔جب کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری، تھرمل پاور سے وابستہ آلودگی کے خدشات کے باعث متبادل توانائی کے شعبوں کی جانب منتقل ہورہی ہے۔

XS
SM
MD
LG