رسائی کے لنکس

چینی معیشت 2010ء میں تیز ترقی کرے گی: عالمی بینک


عالمی بینک نے کہا ہے کہ چین کی معیشت 2010ء میں 9.5 فی صد کی شرح سے بڑھے گی، تاہم بینک کا کہنا ہے کہ چین کو افراطِ زر میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں واقع عالمی بینک نے یہ پیش گوئی بدھ کے روز چین کی معاشی صورتِ حال پر اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کی ہے۔ چین نے گذشتہ سال اپنی معیشت کو بین الاقوامی اقتصادی بحران سے بچانے کے لیے کئی اقدامات کیے تھے، جس میں بینکوں کو دیا ہوا 586 ارب ڈالر کا پیکیج بھی شامل تھا۔

تاہم حکومت نے قرضوں کی فراہمی کے عمل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ اسے خدشہ ہے کہ رقم کی فراوانی سے افراطِ زر بڑھ جائے گا اور برے قرضوں کا سیلاب آ جائے گا۔

عالمی بینک نے کہا ہے کہ چین کو اس سال ’نمایاں‘ افراطِ زر کا سامنا کرنا پڑے گا، تاہم یہ قابو سے باہر نہیں جائے گا۔

سخت مالیاتی پالیسی کے ساتھ ساتھ بینک نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ افراطِ زر پر قابو پانے کے لیے کرنسی کے تبادلے کی شرح میں نرمی لائے۔

XS
SM
MD
LG