رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں نے چینی جہاز اور عملے کو یرغمال بنا لیا


صومالی قزاقوں نے چینی جہاز اور عملے کو یرغمال بنا لیا
صومالی قزاقوں نے چینی جہاز اور عملے کو یرغمال بنا لیا

چین کے سرکاری میڈیا نے کہاہے کہ بحری قزاقوں نے وسطی بحیرہ عرب میں چین کا ایک مال بردار بحری جہاز عملے کے 24 ارکان کے ساتھ پکڑ لیا ہے۔

سنہوا نیوز ایجنسی کا کہناہے کہ سات قزاقوں نے پانامہ میں رجسٹرڈ ایک بحری جہاز کو جمعرات کے روز یرغمال بنا لیا۔

صومالی قزاق علاقے کے سمندروں میں بحری جہازوں پر اکثر حملے کرتے ہیں اور اکثراوقات جہاز اور عملے کی رہائی کے بدلے میں 50 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

علاقے میں بین الاقوامی بحری فوجی دستوں کی گشت کے باوجود بحری جہازوں اور ان کے عملے کا اغوا بدستور ایک مسئلہ بنا ہواہے۔

XS
SM
MD
LG