رسائی کے لنکس

صومالیہ: القاعدہ اوربحری قزاقوں کے درمیان گٹھ جوڑ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صومالیہ کے ساحل کےساتھ بحری قزاقی کا خطرہ سنگین نوعیت کا اورزورپکڑتا ہوا مسئلہ ہے: بان کی مون

صومالی وزیر اعظم نےکہا ہےکہ ملک کےاسلامی انتہا پسند اوربحری قزاق ایک دوسرے سےسیکھ رہے ہیں اور اِس بات کا خطرہ لاحق ہے کہ القاعدہ ایندھن برداربڑے بحری جہاز اغوا کرسکتا ہے۔

وزیر اعظم محمد عبداللہ محمد نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اُن کے ملک کو بحری قزاقی اور دہشت گردی کی دوہری مصیبت سے سابقہ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ دونوں نے آپس میں گٹھ جوڑ کر رکھا ہے اور ایک دوسرے سے سیکھ رہے ہیں۔

صومالیہ کا مسلح الشباب گروپ القاعدہ سے منسلک ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کونسل کو بتایا کہ الشباب کے خلاف عبوری صومالی حکومت کی طرف سےحاصل کردہ حالیہ فوجی کامیابیاں ناپائیدار ہیں اور کہا کہ اِن کامیابیوں کو مستحکم کرنے کےلیے بین الاقوامی برادری کو فوری قدم اٹھانا ہوگا۔
اُنھوں نے کہا کہ اگر بہتر ہتھیاروں سےلیس ہوں توصومالیہ میں افریقی یونین اوراقوام متحدہ کی فوج مل کرایک مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مالی امداد بڑھائیں اورزیادہ فوجیں بھیجیں۔

سکریٹری جنرل نے صومالیہ کے ساحل کے ساتھ بحری قزاقی کے خطرے کوسنگین نوعیت کا اورزور پکڑتا ہوا مسئلہ قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG