رسائی کے لنکس

چینی کمپنی کا کراچی میں الیکٹرک کاروں کا پلانٹ لگانے کا منصوبہ، فروخت اس سال سے شروع


 18 جنوری 2024 کو جکارتہ، انڈونیشیا میں لانچ ایونٹ کے دوران ایک ماڈل BYD الیکٹرک کار کے قریب کھڑی ہے۔
18 جنوری 2024 کو جکارتہ، انڈونیشیا میں لانچ ایونٹ کے دوران ایک ماڈل BYD الیکٹرک کار کے قریب کھڑی ہے۔
  • چین کی الیکٹرک کاروں کی بڑی کمپنی BYD نے پاکستان میں داخلے کے حصے کے طور پر کراچی میں کار پلانٹ لگانے کے منصوبےکا اعلان کیا ہے۔
  • وہ میگا موٹرز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے تین ماڈلز کی فروخت بھی شروع کرے گی۔
  • پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر کی کمی ہے۔
  • "یہ ماحولیاتی ذمہ داری اور تکنیکی جدت طرازی کے وسیع تر وژن کو آگے بڑھانے کے بارے میں ہے۔"BYD

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کمپنی BYD نے ہفتے کے روز پاکستان میں الیکٹرک کار پروڈکشن پلانٹ کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جہاں وہ میگا موٹرز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے تین ماڈلز کی فروخت بھی شروع کرے گی۔

BYD پاکستانی مارکیٹ میں پہلی بڑی نئی الیکٹرک گاڑی (NEV) لانے والی ہے، تاہم اس ملک میں ان کاروں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر کی کمی ہے۔

BYD کے ایشیا پیسیفک کے جنرل مینیجر لیو زیلیانگ نے کہا، "پاکستانی مارکیٹ میں ہماری انٹری کا مقصد صرف جدید گاڑیاں صارفین تک پہنچانا نہیں ہے۔"

انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، "یہ ماحولیاتی ذمہ داری اور تکنیکی جدت طرازی کے وسیع تر وژن کو آگے بڑھانے کے بارے میں ہے۔"

بی وائی ڈی نے تھائی لینڈ میں بھی پروڈکشن اور فروخت کا آغاز کیا ہے
بی وائی ڈی نے تھائی لینڈ میں بھی پروڈکشن اور فروخت کا آغاز کیا ہے

BYD، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تین "فلیگ شپ اسٹورز اور تجرباتی مراکز" کھولنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی نے لاہور میں ایک لانچ ایونٹ میں کہا کہ اس نے 2024 کی چوتھی سہ ماہی سے دو SUV ماڈلز اور ایک سیڈان کی فروخت شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

میگا موٹرز پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ یوٹیلیٹی کمپنی حب پاورز لمیٹڈ‘ کا یونٹ ہے، جسے Hubco کے نام سے جانا جاتا ہے۔

الیکٹرک کاروں کی BYDبیجنگ میں جمعرات، 25 اپریل 2024 کو" آٹو چائنا 2024 شو "کے دوران ماڈلز کی نمائش کےوران۔ (اے پی فوٹو
الیکٹرک کاروں کی BYDبیجنگ میں جمعرات، 25 اپریل 2024 کو" آٹو چائنا 2024 شو "کے دوران ماڈلز کی نمائش کےوران۔ (اے پی فوٹو

حب کو کے چیف ایگزیکٹیو کامران کمال نے کہا، "ہم پاکستان کا پہلا NEV اسمبلی پلانٹ قائم کریں گے... جو BYD کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی گاڑیاں تیار کرے گا۔" حبکو کے چیف ایگزیکٹو کامران کمال نے اس معاہدے کو ایک "تاریخی سرمایہ کاری" قرار دیا۔

کمال نے رائٹرز کو بتایا کہ نیا پلانٹ 2026 میں کام شروع کر دے گا۔

حبکو پاکستان کے چارجنگ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے بڑے شہروں، موٹرویز اور ہائی ویز پر فاسٹ چارجنگ اسٹیشن قائم کرے گا۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG