رسائی کے لنکس

چین کی تیار کردہ پہلی کروز شپ اپنے سفر پر روانہ

چین کا تیار کردہ پہلا کروز بحری جہاز ایڈوارا میجک سٹی یکم جنوری کو شنگھائی سے اپنے سفر پر روانہ ہوا ، فوٹو اے ایف پی ،
چین کا تیار کردہ پہلا کروز بحری جہاز ایڈوارا میجک سٹی یکم جنوری کو شنگھائی سے اپنے سفر پر روانہ ہوا ، فوٹو اے ایف پی ،

چین کا ملک میں تیار کردہ تفریحی بحری جہاز پیر کو شنگھائی سے اپنے پہلے بحری سفر پر روانہ ہو گیا ۔ یہ اہم ٹیکنالوجیز میں خود انحصار بننے کی چین کی کوشش اوراس کی بڑھتی ہوئی ترقی کی ایک علامت ہے ۔

’ایڈورا میجک سٹی‘ نامی یہ بحری جہاز، شنگھائی بندر گاہ سے اپنے پہلے تجارتی بحری سفر پر جنوبی کوریا اور جاپان کے لیے روانہ ہواہے۔

جدید انداز سے تعمیر ایک لاؤنج اور ہاٹ پاٹ ریسٹورنٹ پر مشتمل اس پر تعیش بحری جہاز کا مقصد یہ ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے متوسط طبقے کے لیے بین الاقوامی سفر کے ان کے شوق کی تکمیل کا ذریعہ فراہم کیا جا ئے ۔

سرکاری میڈیا نے 16 ڈیک پر مشتمل اس بڑے لگژری بحری جہاز کو ملک کی بحری جہاز رانی کی صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل اور ایک قیمتی تاج کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

شنگھائی میں مسافر چین کےپہلے تیار کردہ کروز بحری جہاز ایڈورا میجک سٹی سوار ہونے کے لیے قطار میں انتظار کر رہے ہیں، فوٹو اے ایف پی ، یکم جنوری 2024
شنگھائی میں مسافر چین کےپہلے تیار کردہ کروز بحری جہاز ایڈورا میجک سٹی سوار ہونے کے لیے قطار میں انتظار کر رہے ہیں، فوٹو اے ایف پی ، یکم جنوری 2024

بحری جہاز کے لیے سروسز فراہم کرنے والی کمپنی لائڈز رجسٹر ،(LR) کے مطابق اس کی تعمیر کوویڈ 19 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔

بحری جہاز رانی کے سیکٹر میں، جس پر یورپ کا غلبہ ہے ، یہ چین کی پہلی شمولیت ہے ۔

چین میں اندرون ملک تیار کردہ پہلے مسافر جیٹ طیارے، سی 919 نے بھی گزشتہ ماہ مرکزی چین سے باہر اپنی پہلی پرواز کی تھی۔

بیجنگ کےلیے جو ایک عرصے سے یورپ اور امریکہ کے حریفوں سے مسابقت اور غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کم کرنے کا عزائم رکھتا ہے ، پیچیدہ پراجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

چین کا تیار کردہ کروز بحری جہاز ، شنگھائی سے اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گیا ، فوٹو اے ایف پی ،یکم جنوری2024
چین کا تیار کردہ کروز بحری جہاز ، شنگھائی سے اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گیا ، فوٹو اے ایف پی ،یکم جنوری2024

لائڈز رجسٹر کمپنی ( ایل آر )کے آن اسپاٹ پراجیکٹ مینیجر مارکو اسکوپاز نے لائیڈ کی ویب سائٹ پر ایک مضمون میں کہا کہ ،” ایڈورا میجک سٹی کے تعمیراتی حصے بین الاقوامی سپلائرز نے فراہم کیے تھے۔ لیکن مستقبل میں چین کے پاس خود اپنی سپلائی چین بنانے کا موقع موجود ہے ۔ “

انہوں نے کہا کہ ’’ایڈورا میجک سٹی کروز‘‘ ڈیزائن اور تعمیرات میں ملک کی اہم اور تیز ترقی کی شروعات کا غماز ہے ۔

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیاہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG