رسائی کے لنکس

چین: یکم مئی سے عوامی مقامات پر تمباکونوشی پر پابندی


چین: یکم مئی سے عوامی مقامات پر تمباکونوشی پر پابندی
چین: یکم مئی سے عوامی مقامات پر تمباکونوشی پر پابندی

چین کے سرکاری میڈیا کا کہناہے یکم مئی کے بعد چینیوں کو ہوٹلوں اور ریستوانوں سمیت زیادہ تر عوامی مقامات پر سگریٹ سلگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم وہ سرکاری دفاتر اور کام کی دوسری جگہوں پر بدستور تمباکونوشی کااپنا شوق پورا کرسکیں گے۔

عوامی مقامات پر تمباکونوشی پر پابندی کی خبر اس ہفتے ایک سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہوئی تھی اور جمعرات کے روز چین کے اکثر اخبارات نے اس خبر کواپنے صفحات پر جگہ دی۔

ابتدائی طورپر تمباکو نوشی پر پابندی کا اطلاق جنوری سے ہونا تھا مگر انتظامی مشکلات کی بنا پر اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

تمباکو نوشی چین میں ہلاکتوں کا ایک سب سے بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہرسال دس لاکھ افراد تمباکونوشی کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG