رسائی کے لنکس

ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ایک چینی فیکٹری کو لاکھوں برطانوی جھنڈوں کا آرڈر


 چین کی چوانگ ڈونگ فیکٹری نے ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد برطانوی تھیم کے لاکھوں جھنڈے بنائے
چین کی چوانگ ڈونگ فیکٹری نے ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد برطانوی تھیم کے لاکھوں جھنڈے بنائے

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے نوے منٹ بعد شنگھائی کے جنوب میں واقع ایک فیکٹری کو برطانیہ کے جھنڈے بنانے کے آرڈرز امڈنا شروع ہو گئے ۔

شنگھائی کی "شاوگزنگ چوانگ ڈونگ ٹوئر آرٹیکل کمپنی " کے ایک سو سے زیادہ ملازمین نے دوسرے سب کام ایک طرف رکھ دیے اور صبح ساڑھے سات بجے سے ہر روز 14 گھنٹے صرف اور صرف برطانوی تھیم والے پرچم بنائے۔

جنرل مینیجر فین ایپنگ کے مطابق انہوں نے پہلے ہفتے کم از کم پانچ لاکھ جھنڈے بنائے۔

ان میں سے کچھ برطانوی پرچم تھے جنہیں سوگواروں نےاٹھانا تھا یا گھروں کے باہر لٹکایا جانا تھا۔ دوسروں میں الزبتھ کا پورٹریٹ اور ان کی پیدائش اور موت کے سال دکھائے گئےتھے۔

ان کی چوڑائی 8 سے 59 انچ تک تھی اور ہر ایک تھوک میں لگ بھگ ایک ڈالر کا تھا۔

چین کی چوانگ ڈونگ فیکٹری میں کارکن ملکہ الزبتھ کے انتقال کے تھیم کے پرچم تیار کر رہے ہیں : فوٹو اے پی 16 ستمبر 2022
چین کی چوانگ ڈونگ فیکٹری میں کارکن ملکہ الزبتھ کے انتقال کے تھیم کے پرچم تیار کر رہے ہیں : فوٹو اے پی 16 ستمبر 2022

فین کے مطابق پہلے گاہک نے ہزاروں جھنڈوں کا ایک آرڈر چینی وقت کے مطابق صبح تین بجے بھیجا ۔ اس نے بتایا کہ اس صبح فیکٹری نے اپنے اسٹاک سے 20 ہزار جھنڈے بھیجے۔

اس نے بتایا کہ گاہک جھنڈے لینے کے لیے ہماری فیکٹری میں براہ راست آیا۔ بہت سے جھنڈے تو ابھی پیک بھی نہیں ہوئے تھے ، انہیں ایک باکس میں ڈالا گیا اور وہاں سے لے جایا گیا۔

یہ کمپنی الزبتھ کے انتقال سے قبل فٹ بال ورلڈ کپ کے جھنڈے بنا رہی تھی۔

چوانگ ڈونگ کمپنی 2005 سے اس صنعت میں موجود ہے اور ورلڈ کپ اور کھیلوں کی دوسری تقریبات یا قومی دن کی تقریبات کے لیے جھنڈے بناتی ہے ۔ یہ اسپورٹس کے تھیم پر مبنی اسکارف اور بینرز بھی بناتی ہے۔

اس کمپنی کے ملازمین ایسی تقریبات کا دھیان رکھتے ہیں جو ان کے لئے آرڈرز لا سکیں۔ فین نے کہا کہ ،" ایسی کسی بھی تقریب کے پیچھے بزنس کا ایک موقع ہوتا ہے"

چین کی چوانگ ڈونگ فیکٹری کی جنرل مینیجر ملکہ الزبتھ کی تصاویرپر مبنی جھنڈے دکھا رہی ہیں۔ کمپنی نے ملکہ کے انتقال کے بعد ان کے تھیم کے لاکھوں جھنڈے تیار کئے: فوٹو اے پی۔
چین کی چوانگ ڈونگ فیکٹری کی جنرل مینیجر ملکہ الزبتھ کی تصاویرپر مبنی جھنڈے دکھا رہی ہیں۔ کمپنی نے ملکہ کے انتقال کے بعد ان کے تھیم کے لاکھوں جھنڈے تیار کئے: فوٹو اے پی۔

کمپنی کی ایک ملازم نی گوزہن نے بتایا کہ اس نے اپنے کام کے ذریعے دنیا کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں ۔

نی نے جو ملکہ کےپورٹریٹ کے جھنڈے سی رہی تھیں, کہا " میں حالیہ واقعات کے بارے میں بہت کچھ سیکھ چکی ہوں ، میرےعلم میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ اس لیے مجھے فخر ہے اور میں خوش ہوں کہ میں پرچم بنا رہی ہوں"۔

نی ایک شاہی شادی کی تقریب کے لیے برطانوی تھیم کے جھنڈوں کے آرڈرز کی تیاری کا ذتھیں۔

فین نے کہا،" ہر جھنڈے کےپیچھے ایک کہانی ہوتی ہے ۔ اس مرتبہ یہ کہانی برطانیہ کی ملکہ کے بارے میں ہے" وہ یہ جھنڈے ملکہ کے گہرے سوگ کےاظہار کے لیے خرید رہے ہیں"۔

اس رپورٹ کے لیے مواد ایسو سی ایٹڈ پریس سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG