رسائی کے لنکس

چین کی تائیوان کی فضائی حدود میں پروازیں، 39 جنگی طیاروں کی اڑان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین نے مسلسل طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان کی فضا میں تین درجن سے زائد فوجی طیارے بھیجے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' نے رپورٹ کیا کہ تائیوان کی وزارتِ دفاع کے مطابق چین کے 39 طیارے تائیوان کی فضائی دفاعی حدود (ایئر ڈیفنس آئیڈینٹی فکیشن زون) میں دو گروپس میں داخل ہوئے۔ ایک گروپ دن اور دوسرا رات کے اوقات میں داخل ہوا۔

اس سے قبل جمعے کو چین کے 38 طیاروں نے تائیوان کے جنوبی علاقے میں پرواز کی تھی۔

واضح رہے کہ بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ اس کے مشرقی ساحل پر واقع تائیوان چین کا علاقہ ہے۔

سال 1949 میں خانہ جنگی کے دوران یہ علاقے دو حصوں میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ اس وقت کمیونسٹ پارٹی نے چین پر کنٹرول سنبھال لیا تھا جب کہ تائیوان میں قومیت پسندوں نے حکومت قائم کی تھی۔

واضح رہے کہ جمعے کو کمیونسٹ پارٹی نے اپنے اقتدار کی 72 ویں سالگرہ بھی منائی تھی۔

دوسری جانب تائیوان کے پریمیئر سو سینگ چانگ نے کہا کہ "چین نے ہمیشہ ہی سفاکانہ اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا ہے۔"

تائیوان کی جنگی مشقیں
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:58 0:00

تائیوان کےخبر رساں ادارے 'سینٹرل نیوز ایجنسی' نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اگرچہ چین ایک سال سے زائد عرصے سے تائیوان میں اپنے فوجی طیاروں کی پرواز کر رہا ہے لیکن ہفتے کو بھیجے گئے طیاروں کی یہ تعداد ایک روز میں سب سے زیادہ تھی۔

تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو دن کے اوقات میں بیس جب کہ رات میں 19 چینی طیارے داخل ہوئے۔

ان کے بقول، ان طیاروں میں زیادہ تر جے 17 اور ایس یو 30 لڑاکا طیارے تھے۔

XS
SM
MD
LG