رسائی کے لنکس

کو لمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد ہلاک


بگوٹا کے مغرب میں واقع صوبہ کلداس کے صدر مقام مانیزالس میں مٹی کے تودے گرنے سے قبل اس مہینے کے شروع میں موکوا میں بھی اسی طرح کا سانحہ پیش آیا تھا جس میں 320 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

کولمبیا کے شہر مانیزالس کےمضافات میں مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 17 افراد ہلاک اور 20 لاپتا ہوگئے۔

سرکاری عہدے داروں نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ یہ اس مہینے کے دوران ملک میں مٹی کے تودے گرنے کا دوسرا ہلاکت خیز واقعہ ہے۔

حالیہ دنوں میں شدید بارشوں نے کئی علاقوں میں درجنوں شہریوں کی زندگیوں کی خطرے میں ڈال دیا ہے جہاں ڈھلونی علاقوں میں تعمیرات کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے اور سیلابوں کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

بگوٹا کے مغرب میں واقع صوبہ کلداس کے صدر مقام مانیزالس میں مٹی کے تودے گرنے سے قبل اس مہینے کے شروع میں موکوا میں بھی اسی طرح کا سانحہ پیش آیا تھا جس میں 320 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

ٹرانسپورٹ کے وزیر ایڈوردڈو روجاس نے گورنر اور شہر کے میئر کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے بعد کہا کہ مانیزالس میں صورت حال تشویش ناک ہے۔

مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد زخمی ہوئے اور کم از کم 57 گھروں کو نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مانیزالس میں صرف ایک رات میں اتنی بارش ہوئی جتنی کہ مہینے بھر میں ہوتی ہے۔

کولمبیا میں بارشوں، پہاڑی ڈھلوانوں اور بے ضابطہ تعمیرات نےمٹی کے تودے گرنے کے واقعات کو ایک معمول بنادیا ہے۔ موکوا میں ہونے والا نقصان ، اس جیسے دوسرے واقعات کی نسبت سب سے زیادہ ہے جن میں 2015 میں مٹی کے تودے گرنے کا سانحہ بھی شامل ہے جس میں 100 کے لگ بھگ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے کا بدترین واقعہ 1985 میں ارمیرو میں پیش آیا تھا جس میں 2000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG