رسائی کے لنکس

اب اپنی انسٹاگرام 'نیوز فیڈ' مرضی کے مطابق کنٹرول کریں


انسٹاگرام نے صارفین کے لیے دو طریقے رائج کیے ہیں جس کا انتخاب کرنے کے بعد وہ اپنی نیوز فیڈ کا تجربہ مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
انسٹاگرام نے صارفین کے لیے دو طریقے رائج کیے ہیں جس کا انتخاب کرنے کے بعد وہ اپنی نیوز فیڈ کا تجربہ مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کو اب یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ اپنی انسٹاگرام نیوز فیڈ کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے دو طریقے رائج کیے ہیں جس کا انتخاب کرنے کے بعد وہ اپنی نیوز فیڈ کا تجربہ مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپ نے 23 مارچ کو اپنی بلاگ پوسٹ کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ "ہم نیوز فیڈ کے لیے دو طریقۂ کار فیورٹ اور فالوونگ رائج کر رہے ہیں جس کے ذریعے صارفین انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی نیوز پر کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔"

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ "نیوز فیڈ کے لیے نئے طریقوں کا نفاذ اس سمت کی جانب ایک اہم قدم ہے کہ آپ تک اس چیز کی فوری رسائی ہو جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔"

فیورٹس اور فالوونگ: انسٹاگرام فیڈ کے نئے طریقۂ کار کیسے کام کریں گے؟

انسٹاگرام کے اس نئے طریقوں سے قبل نیوز فیڈ پر ان تمام صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز نظر آتی تھیں جنہیں آپ نے فالو کیا ہوا ہو جب کہ نیوز فیڈ پر صارف کی دلچسپی سے متعلق 'سجسٹڈ پوسٹس' بھی نمایاں ہوتی تھیں۔

اب نئے طریقوں'فیورٹ اور فالوونگ' کے تحت صارفین اپنی دلچسپی سے متعلق انسٹاگرام فیڈ بنا سکتے ہیں۔

اگر کوئی صارف اپنی انسٹاگرام فیڈ کے لیے 'فیورٹ' کا انتخاب گا کرے گا تو اس کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں اور دوستوں کے اکاؤنٹس منتخب کر کے صرف ان ہی کی پوسٹس دیکھ سکے۔

صارفین اپنی انسٹاگرام فیڈ پر نمایاں ہونے والی پوسٹس کے لیے 50 فیورٹ اکاؤنٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں جب کہ صارفین اس فہرست میں کسی بھی کوئی بھی تبدیلی کر سکتے ہیں۔

'فیورٹ' کا آپشن استعمال کرنے والے صارفین صرف ان ہی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں جنہیں وہ اپنی نیوز فیڈ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام کی طرف سے متعارف کرایا جانے والا دوسرا طریقہ 'فالوونگ' کا انتخاب کرنے والے صارفین اپنی انسٹاگرام فیڈ پر ان تمام لوگوں کی پوسٹس دیکھ سکیں گے جنہیں انہوں نے فالو کیا ہوا ہو۔

صارفین اپنی مرضی سے اس آپشن کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر وہ اپنے پسندیدہ لوگوں کی پوسٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ 'فیورٹ' پر کلک کریں گے جب کہ اگر ان کا فالو کیے جانے اکاؤنٹس کی پوسٹ دیکھنے کا دل کرے گا تو وہ آپشن تبدیل کر کے 'فالوونگ' منتخب کرسکتے ہیں۔

ان دونوں فیچرز کا انتخاب ایپ کھولنے کے بعد بائیں ہاتھ کی جانب پیج کے ٹاپ پر انسٹاگرام کے لوگوں پر کلک کر کے منتخب کر سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG