پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید کو برقرار رکھا ہے۔
اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔
ابتدائی بلے باز احمد شہزاد نے پانچ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب احمد شہزاد 106 رنز بنانے کے بعد کیچ ہو گئے لیکن بعد ازاں امپائر کی طرف سے نو بال ہونے کی وجہ سے وہ کریز پر واپس آگئے۔
شاہد آفریدی نے دو چکھوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 جب کہ شعیب ملک نے 26 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔
شکیب الحسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ ناصر حسین نے 23 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے عمر گل نے تین، سعید اجمل نے دو جب کہ ذوالفقار بابر اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
احمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان اپنا اگلا میچ منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا اور اس میں فتح کے ساتھ ہی اس کا سیمی فائنل میں پہنچنا بھی یقینی ہو جائے گا۔
اس میچ میں پاکستانی ٹیم میں بلاول بھٹی کی جگہ سہیل تنویر کو شامل کیا گیا تھا جب کہ بنگلہ دیش کی طرف سے سہاگ غازی کی جگہ عبدالرزاق ٹیم کا حصہ تھے۔
پاکستان اس سے پہلے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دو میچوں میں سے ایک میں بھارت سے شکست کھا چکا ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف اسے فتح ہوئی تھی۔
بنگلہ دیش ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔