اسلام آباد —
اتوار کو بنگلہ دیش میں گروپ ٹو کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔
پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ سات اور دوسری 25 رنز پر گر گئی۔ لیکن بعد ازاں اکمل برادران نے قابل اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا۔
کامران اکمل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بھی محض آٹھ کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ لیکن میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ اپنی گرفت میں لے لیا۔ انھوں نے چھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔
دوسرے قابل ذکر بلے باز فنچ تھے جنہوں نے 65 رنز اسکور کیے۔
میچ آخری اوورز تک نہایت دلچسپ مقابلے میں داخل ہوگیا اور جیت کے لیے آسٹریلیا کو ایک گیند پر 17 رنز درکار تھے لیکن آخری گیند پر اس کا آخری بلے باز بھی آؤٹ ہوگیا۔ یوں پوری ٹیم 175 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر، عمر گل اور شاہد آفریدی نے دو، دو جب کہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
شاہد آفریدی نے اس میچ میں اپنے کرکٹ کیریئر کی پانچ سو وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انھوں نے ایک روزہ میچوں میں 378، ٹیسٹ میچوں میں 48 اور ٹی ٹوئنٹی میں 74 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی جب کہ اس کا اگلا میچ یکم اپریل کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوگا۔