رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پریرا نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 61 رنز اسکور کیے جب کہ دوسرے قابل ذکر بلے باز میتھیوز تھے جنہوں نے 43 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ایک کے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔

ہفتہ کو چٹاگانگ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

پریرا نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 61 رنز اسکور کیے جب کہ دوسرے قابل ذکر بلے باز میتھیوز تھے جنہوں نے 43 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے تین جب کہ مورکل اور اسٹیئن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ جی پی ڈومنی 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی طرف سے سنانایاکے نے دو، کلاسیکرا، میتھیوز، مالنگا اور مینڈس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG