رسائی کے لنکس

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا


دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پیر کے روز ویسٹ انڈین شہر سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ عالمی میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 221 رنز کا ہدف دیا تھا جسے گرین شرٹس نے 48 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے سینچری اسکور کی اور 102 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد حفیظ نے 32 اور اسد شفیق نے 23 رنز بنائے۔

مصباح الحق اور عمر اکمل نے بالترتیب 43 اور 17 رنز اسکور کیے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بیشو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری کیریبئن ٹیم مقررہ 50 اوورز 220 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سائمنز 51 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ سیموئلز نے 29 اور روچ نے 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، وہاب ریاض، سعید اجمل، اور شاہد آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حماد اعظم نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ہفتے کو ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ سیریز کا تیسرا میچ 28 اپریل کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG