رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کوچھ وکٹوں سے ہرا دیا


بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا تھا
بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا تھا

پیرکو چٹاگانگ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ اور اس کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ ڈوئشٹے 53 رنز کے ساتھ قابل ذکر بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے عبدالرزاق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش نے یہ ہدف 41.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمرالقیس 73 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

گروپ بی میں شامل بنگلہ دیش نے اس سے قبل چار میچ کھیل کر دو جیتے ہیں جب کہ نیدرلینڈز اپنے چاروں میچ ہار چکا ہے۔

چٹاگانگ میں مقامی انتظامیہ نے سرکاری چھٹی کا اعلان کر رکھا ہے تاکہ شائقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد عالمی کپ میں اپنی ٹیم کا یہ میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ جا سکے۔

عمومی طور پر زندگی کی سرگرمیوں سے بھرپور بنگلہ دیش کے اس شہر کی سڑکیں پیر کو ویرانی کا منظر پیش کررہی تھیں کیونکہ لوگ گھروں میں اپنی ٹی وی اسکرینوں کے سامنے بیٹھے میچ دیکھتے رہے ۔

اگربنگلہ دیش گروپ کے اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو بھی ہرا دیتا ہے تو انگلینڈ کی ٹیم عالمی کپ سے باہر ہو جائے گی۔

انگلینڈ کو گروپ بی میں اپنا آخری میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنا ہے. لیکن اس میچ کا نتیجہ خواہ کچھ بھی نکلے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے انگلش ٹیم اوربرطانوی شائقین۔ِ کرکٹ کو عالمی کپ کے شریک میزبان بنگلہ دیش کے باقی میچوں کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG