بھارتی شہر بنگلور میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے ایک میچ میں بدھ کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے ہیں۔
ٹراٹ 92 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے جب کہ بیل 81 رنز بنا سکے۔ آئرلینڈ کے مونی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
آئرلینڈ نے اب سے کچھ دیر قبل 14 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈکے لیے گروپ بی میں رن ریٹ کی بہتر اوسط حاصل کرنے کے لیے اس میچ کو ایک بڑے فرق سے جیتناضروری ہے کیونکہ ہالینڈ کے خلاف بہت کم فرق سے فتح حاصل کرنے کے بعد اس نے بھارت کے خلاف میچ برابر کیا تھا۔
برطانوی ٹیم نے اس میچ میں ایک تبدیلی کی ہے اور اجمل شہزاد کی جگہ سٹیورٹ براڈ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آئرلینڈ نے اینڈریو وائٹ کی جگہ ایلیکس کیساک اور آندرے بوتھا کی جگہ گیری ولسن کو شامل کیا ہے۔