رسائی کے لنکس

ڈاکٹر عاصم حسین سینیٹ کی رکنیت سےمستعفی


وفاقی مشیر پٹرولیم
وفاقی مشیر پٹرولیم

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کے قائم مقام چیرمین نے اُن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے

وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم اور سینیٹر ڈاکٹر عاصم حسین نے خود کو دوہری شہریت کیس کا شکار ہونے سے قبل ہی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سینیٹ کے قائم مقام چیئرمین صابر بلوچ نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم منگل کی شام اچانک مستعفی ہوگئے۔ صابر بلوچ کا کہناہے کہ ڈاکٹر عاصم نے مستعفی ہونے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں اور سپریم کورٹ میں ان کی دوہری شہریت کا معاملہ زیر سماعت ہے۔


سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اپنے خلاف عدالتی فیصلہ سے بچنے کیلئے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے وابستہ افراد کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے اچانک اپنا استعفیٰ چیئرمین سینٹ کے دفتر میں بھیجا جس کو قائم مقام چیئرمین نے فوری طور پر منظور کرلیا۔


ڈاکٹر عاصم کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی فوری طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین صدر زرداری کے انتہائی قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر سندھ سے جنرل سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG