رسائی کے لنکس

مصر: تحریر اسکوائر میں عوامی تحریک کی پہلی سالگرہ


تحریر چوک
تحریر چوک

سالگرہ کی اس تقریب میں شریک ہونے والے اکثر لوگوں نے اسے ایک مطلق العنان قیادت کے خاتمے کا جشن قرار دیا

مصر کے ہزاروں باشندے سابق صدر حسنی مبارک کو اپنے طویل اقتدار سے ہٹانے کے لیے شروع کی جانے والی تحریک کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے بدھ کے روز قاہرہ کے تحریر چوک میں اکٹھے ہوئے۔

سالگرہ کی اس تقریب میں شریک ہونے والے اکثر لوگوں نے اسے ایک مطلق العنان قیادت کے خاتمے کا جشن قرار دیا ، جب کہ کئی افراد کا کہناتھا کہ وہ فوجی اقتدار کے خلاف ایک نئی تحریک چلانا چاہتے ہیں جس نے مسٹر مبارک کی برطرفی کے بعد حکومت پر قبضہ جما لیاتھا۔

مصر کی مرکزی اسلامی تنظیم اخوان المسلیمون کے عہدے داروں کا کہناہے کہ وہ قاہرہ کے تحریر چوک میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں میں شامل تھے۔

اخوان المسلیمون گذشتہ سال کے انقلاب سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والی جماعتوں میں شامل ہے اور مصر کی حکمران فوجی کونسل کے تحت آزادانہ انتخابات کے نتیجے میں یہ جماعت سب سے زیادہ نشستیں لے کر پارلیمنٹ میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ۔

اخوان المسلیمون پر سابق صدر حسنی مبارک کےلگ بھگ 30 سال پر محیط اقتدار میں پابندی عائد رہی ، لیکن غریب افراد کے لیے اپنی سماجی بھلائی کے کاموں نے اسے ملک میں سب سے بہتر منظم سیاسی مہم چلانے میں مدد دی۔

اسلام پسند فوج کے خلاف نئی تحریک چلانے کی اپیل کو مسترد کرچکے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG