رسائی کے لنکس

ٹرمپ کی کامیابی پر یورپی یونین کے خدشات


یورپی یونین کے صدر جین کلاڈ ، فرانس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں۔ 14 ستمبر 2016
یورپی یونین کے صدر جین کلاڈ ، فرانس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں۔ 14 ستمبر 2016

یورپی یونین کے صدر کا کہنا ہے کہ مسٹرٹرمپ نے نیٹو پر بھی سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں جس کے نقصان دہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کیونکہ نیٹو یورپ کے دفاع کا ایک ماڈل ہے۔

یورپی یونین کمشن کے صدر جین کلاڈ یونکر نے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تعلقان کے لیے ایک خطرہ بن سکتے ہیں۔

جمعے کی رات لگسمبرگ میں ایک کانفرنس میں طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب جنوری میں وہ اپنا صدراتی عہدہ سنبھالیں گے تو انہیں یورپی یونین کے ساتھ کا م کرنے کی رفتار میں تیزی لانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طبقہ اور امریکہ کی عمومی طور پر یورپ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مسٹر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ کہہ چکے ہیں کہ میں اپنے صدر کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بیلجیئم کی یورپ میں حیثیت ایک چھوٹے سے قصبے کی ہے۔ اگر آپ دور سے دیکھیں تو یہ ایک نقطے کی طرح نظر آتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ نہیں ہے ۔ اس لیے ہمیں نو منتخب امریکی صدر کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ یورپ حقیقت میں کیا ہے اور یورپ کس طرح کام کرتا ہے۔

انہوں نے کانفرنس میں موجود لوگوں کو بتایا کہ مسٹرٹرمپ نے نیٹو پر بھی سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں جس کے نقصان دہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کیونکہ نیٹو یورپ کے دفاع کا ایک ماڈل ہے۔

یورپی یونین کے صدر کے اعلانیہ تبصرے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں کامیابی پر کئی یورپی راہنماؤں کے ان خدشات کی عکاسی کرتے ہیں ، جو اپنے کئی بیانات میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی تعریف اور نیٹو کے تحت اجتماعی دفاع کے اصول پر نکتہ چینی کر چکے ہیں۔

اپنی ڈیموکریٹک حریف ہلری کلنٹن پر مسٹر ٹرمپ کی فتح کے بعد بدھ کے روز یورپی یونین اور یورپی کونسل کے صدر نے نو منتخب امریکی صدر کودہشت گردی اور یوکرین سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کے لیے یورپی یونین اورامریکہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔

XS
SM
MD
LG