رسائی کے لنکس

یورپین سینٹرل بینک سرکاری بانڈز خریدے گا


یورپین سینٹرل بینک
یورپین سینٹرل بینک

یورپین سینٹرل بینک، یورپی براعظم کی مقروض حکومتوں کے بانڈز خریدنے کے لیے تیارہے جس سے سپین اور اٹلی پر نئے قرضوں کے مہنگے اخراجات کا دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے

یورپین سینٹرل بینک یوروکرنسی کے 17 ممالک میں جاری مالیاتی افراتفری پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات کررہا ہے۔

بینک کے سربراہ مارئیو ڈراگی نے کہاہے کہ ان کا ادارہ یورپی براعظم کی مقروض حکومتوں کے بانڈز خریدنے کے لیے تیارہے جس سے سپین اور اٹلی پر نئے قرضوں کے مہنگے اخراجات کا دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے قرضوں کی خرید سے متعلق کسی ٹائم فریم یا اس کی حد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن اتنا کہاہے کہ وہ یورو زون کے مالیاتی استحکام کے لیے کافی ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ یورو زون کے مالیاتی بحران سے 13 سال قبل تخلیق کی جانے والی کرنسی ’یورو‘ کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

یورپین سینٹرل بینک کے سربراہ کہتے ہیں کہ یوروکی واپسی ناممکن ہے۔

سینٹرل بینک نے سود کی اپنی بنیادی شرح ایک فی صد سے بھی کم مقرر کی ہوئی ہے۔ لیکن کم شرح سود کے باوجود یوروزون کی معیشت کو ابھی تک سنبھالا نہیں مل سکاہے اور علاقے کے کئی ممالک کساد بازاری میں مبتلا ہیں اور بے روزگاری کی بلند ترین سطح پر قابوپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG