واشنگٹن —
فرانس کی فوج کا کہنا ہے کہ اُس کے طیاروں نے مالی کے شمال مشرقی حصے میں اسلام پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں، جس سے کچھ ہی گھنٹے قبل صدر فرانسواں ہولاں نے اِس افریقی ملک کا دورہ کیا تھا۔
عسکری عہدے داروں نے بتایا ہے کہ رات کو کی گئی کارروائی میں الجیریا کی سرحد کے قریب کدال اور تاسیلا کے علاقوں میں شدت پسندوں کی تربیت گاہ اور پڑاؤ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ہفتے کے روز مسٹر ہولاں نے مالی کے عوام سے کہا کہ دہشت گروں کو پسپا کرکے اُن کا پیچھا کیا گیا، لیکن ابھی اُن کے خلاف فتح حاصل نہیں ہوئی۔
مالی کے عبوری صدر ڈیونچی کُنڈا ترور کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک فرانس کے راہنما نے کہا کہ اُن کا ملک مداخلت کا پابند ہے تاکہ مالی کی افواج کی مدد کی جا سکے اور ملک کے شمال میں اسلام پسند عسکریت پسندوں کا صفایا کیا جائے۔
اُن کے الفاظ میں مالی اور فرانسیسی افواج جنھیں مغربی افریقی ممالک کی مدد حاصل ہے، مالی کو مستحکم اور اُسے پھر سے توانا کرنے کی غرض سے ایک شہر کے بعد دوسرے شہر، اور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں میں شدت پسندوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
دارالحکومت بماکو میں نعرے مارتے ایک مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ فرانسیسی افواج اس لیے لڑ رہی ہیں تاکہ مالی کے لوگ، جو فرانس کی ایک سابق کالونی رہ چکا ہے، وہاں امن اور جمہوریت کی حکمرانی کو مستحکم کیا جاسکے۔
مسٹر ترور نےفرانس کی مداخلت پر مسٹر ہولاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مالی کے عوام کو شدت پسندوں کی طرف سے بدلہ لینے کے لیے ممکنہ حملوں کے بارے میں متنبہ کیا۔
مسٹر ہولاں نے مالی کا یہ ایک روزہ دورہ فرانس کی طرف سے مداخلت کے آغاز کے تین ہفتے کے بعد کیا۔
دفاع اور خزانے کے وزرا کے ہمراہ فرانس کے صدر نے بماکو کی طرف واپسی سے قبل سوارے اور ٹمبکٹو کے قدیمی قصبوں کا دورہ کیا۔