گیجٹ کی دنیا میں HTC موبائل فون نے ایک بار پھر سے دھاک جما دی ہے اور اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں اپنے سخت حریف ’ایپل‘ اور ’سام سنگ‘ کو شکست دیتے ہوئے 'فون آف دا ائیر' کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
لندن کی ایک معروف میگزین 'موبائل چوائس' نے'ایچ ٹی سی ون' کو صارفین کی پہلی پسند بتایا ہے اور اسے موبائل چوائس میگزین 'فون آف دا ائیر' قرار دیا ہے۔
میگزین کے مطابق، جمعرات کی شام سنٹرل لندن میں 'موبائل چوائس کنزیومر ایوارڈ' کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ میگزین کا کہنا ہے کہ، ٹاپ موبائل ہینڈ سیٹ کی مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا انتخاب قارئین کے ووٹوں کے ذریعے کیا گیا تھا۔
موبائل چوائس کا رواں برس فون آف دا ائیر کا ایوارڈ ایچ ٹی سی ون نے حاصل کیا، جبکہ اس ایوارڈ کی دیگر نامزدگیوں میں ایپل آئی فون 5 ،سام سنگ گلیکسی s4 ، سونی xperia Z اور نوکیا لومیا 925 بھی شامل تھے۔
ایچ ٹی سی ون نےموبائل چوائس ایوارڈ سال 2013 ءکے لیے'بیسٹ ڈیزائن اسمارٹ فون آف دا ائیر' اور 'بیسٹ ویڈیو فون آف دا ائیر' کی کیٹیگری میں بھی ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ میگزین کے مطابق، گذشتہ برس صارفین نے مجموعی طور پر سام سنگ s3 کو اپنا پسندیدہ فون قرار دیا تھا۔
'بہترین ملٹی میڈیا فون آف دا ائیر' کے لیے نامزد 'آئی فون فائیو' کو 'سام سنگ گلیکسی نوٹ 2 'نے ہرا دیا۔
'بہترین کیمرہ فون' کی نامزدگیوں میں 'سونی Xperia Z' نے آئی فون فائیو، ایچ ٹی سی ون کو شکست دی۔ '۔ٹیبلیٹ آف دا ائیر' کا ایوارڈ بھی'سونی xperia ٹیبلیٹ زیڈ 'نے جیتا۔
'بہترین ویلیو فون آف دا ائیر' کا ایوارڈ 'نوکیا لومیا 620 'نےحاصل کیا۔
موبائل چوائس میگزین ایوارڈ کے 'بیسٹ انوویٹیو ڈیوائس آف دا ائیر' کے لیے ججز نے' سام سنگ s4 ' کو منتخب کیا۔
ٹی تھری گیجٹ آف دا ائیر
لندن میں اسی روز ہونے والے ایک اور ایوارڈ فنکشن میں'HTC ون' کو' T3 گیجٹ آف دا ائیر' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مشہور میگزین ٹی تھری کے مطابق، گیجٹ آف دا ائیر کے انتخاب کے لیے، لاکھوں قارئین نے ووٹ ڈال کر اپنے اسمارٹ فون کے حق میں رائے دی تھی۔
ٹی تھری کی ایوارڈ تقریب میں ایچ ٹی سی ون کو ایپل اور سام سنگ کے الٹرا اسمارٹ فونز کے مقابلے میں 'بہترین ڈیزائن آف دا ائیرگیجٹ' بھی قرار دیا ہے۔ تاہم'ایپل' نے'کمپیوٹر آف دا ائیر' اور'ٹیبلیٹ آف دا ائیر' کا ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ 'سام سنگ' نے'برانڈ آف دا ائیر ایوارڈ' اپنے نام کیا۔