رسائی کے لنکس

جرمنی میں "بڑے حملے" کی منصوبہ بندی کے شبہے میں دو گرفتار


پولیس برلن میں اسلامک کلچرل سینٹر کے باہر پہرہ دے رہی ہے۔
پولیس برلن میں اسلامک کلچرل سینٹر کے باہر پہرہ دے رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی عمریں 28 اور 46 سال ہیں مگر انہوں نے ان کی شناخت یا ان کے مبینہ منصوبے کی معلومات فراہم نہیں کیں۔

جرمن پولیس نے دو افراد کو برلن میں گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ ملک میں ایک ’’بڑا‘‘ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

برلن پولیس کے مطابق ان افراد کو برلن میں واقع اسلامک کلچرل سینٹر پر جمعرات کو چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی عمریں 28 اور 46 سال ہیں مگر انہوں نے ان کی شناخت یا ان کے مبینہ منصوبے کی معلومات فراہم نہیں کیں۔

تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے ان میں سے ایک شخص شامی ہے جبکہ دوسرے کا تعلق تیونس سے ہے۔

رواں ماہ فرانس کے شہر پیرس پر ہونے والے حملوں کے بعد یورپی حکام انتہائی چوکس ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش نے قبول کی تھی جس نے مغربی ممالک میں مزید حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بہت سے مغربی ممالک عراق اور شام میں داعش کے خلاف 18 ماہ سے جاری فضائی کارروائیوں میں شریک ہیں۔

پیرس پر حملوں کے بعد مغربی ممالک پر دباؤ بڑھا ہے کہ وہ اس شدت پسند گروپ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں۔

جرمنی نے جمعرات کو داعش کے خلاف فرانس کی مدد کے لیے نگرانی کرنے والے اور ٹینکر طیارے، ایک جنگی بحری جہاز اور سیٹلائٹ نگرانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG