واشنگٹن —
حکومتی اعلان کے مطابق، اس حکم پر اِسی ہفتے عمل درآمد ہوگا، جس سے تقریباً ایک ماہ قبل صدر جان درامنی مہاما نے گھانا میں غیرقانونی کان کنی کے خاتمے کی غرض سے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔
جنوبی افریقہ کے بعد، گھانہ سے سونا برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔
گھانا کی امی گریشن سروس میں پبلک افیئرز سے متعلق ایک عہدے دار، فرینکس پلماتی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ گھانا میں غیر ملکیوں کی طرف سے چھوٹے پیمانے پر کان کنی کے کام پر بندش لاگو ہے۔
پلماتی کے بقول، چھوٹے پیمانے پر کان کنی صرف گھانا کے شہری کر سکتے ہیں، نہ کہ غیر ملکی۔ بڑی سطح کی کان کنی کے شعبے کا میدان سب کے لیے کھلا ہے۔ غیر ملکی بڑے پیمانے کی کان کنی میں شرکت کر سکتے ہیں۔