رسائی کے لنکس

امریکی کانگریس کی خاتون رُکن اسپتال سے رخصت


امریکی کانگریس کی خاتون رُکن اسپتال سے رخصت
امریکی کانگریس کی خاتون رُکن اسپتال سے رخصت

علاج اور بحالی کے لیے گیبریل گِفرڈز ٹیکساس کے ایک اسپتال میں داخل تھیں، جہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کی خاتون رُکن ریاست ٹیکساس کے جنوبی ہوسٹن علاقے میں واقع اپنے خاوند کے گھر منتقل ہو رہی ہیں

امریکی کانگریس کی ایک خاتون رُکن کو پانچ ماہ بعد اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے،جنھیں ریاست اریزونا میں ایک سیاسی تقریب کے دوران سر میں گولی لگی تھی۔

علاج اور بحالی کے لیے گیبریل گِفرڈز ٹیکساس کے ایک اسپتال میں داخل تھیں، جہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کی خاتون رُکن ریاست ٹیکساس کے جنوبی ہوسٹن علاقے میں واقع اپنے خاوند کے گھر منتقل ہو رہی ہیں۔

اُن کا اسپتال سے باہر کے مریض کے طور پر علاج جاری رہے گا۔

گفرڈز ، اُن 19 افراد میں شامل تھیں جنھیں آٹھ جنوری کو ریاست ِاریزونا کے ٹسان کے مقام پر ایک سیاسی جلسے کے دوران گولی لگی تھی۔ اِس واقعے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ۔

گفرڈز اِس قابل تھیں کہ اپریل کے مہینے میں خلائی شٹل ’اِنڈیور‘ کی فلوریڈا سے روانگی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔ شٹل کی کمان اُن کے خاوند اور خلانورد مارک کیلی کر رہے تھے۔

حالانکہ خاتون رُکنِ کانگریس نے قابلِ قدر صحتیابی کا مظاہرہ کیا ہے، اُن کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ گفرڈز اپنی بحالی کی کوششیں جاری رکھیں گی۔

XS
SM
MD
LG