رسائی کے لنکس

گوگل : ایک ارب صارفین کا نیا ریکارڈ


گوگل : ایک ارب صارفین کا نیا ریکارڈ
گوگل : ایک ارب صارفین کا نیا ریکارڈ

اس سال مئی کے مہینے میں ایک ارب سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین نے انٹرنیٹ کی ایک بڑی کمپنی گوگل کی مختلف ویب سائٹس کا وزٹ کیا، جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

انٹرنیٹ ٹریفک کا ریکارڈ رکھنے والی کمپنی ’کام سکور‘ کا کہناہے کہ ایسا پہلی بار بار ہوا ہے کہ اتنے بہت سے صارفین نے گوگل کی ویب سائٹس کا وزٹ کیا۔ گنتی کے طریقہ کار میں کسی ایک شخص کی جانب سے باربار کے وزٹ نظر انداز کردیے جاتے ہیں۔

گوگل کے صارفین کی یہ تعداد گذشتہ سال مئی کے مقابلے میں آٹھ فی صد زیادہ ہے۔ جب کہ انٹرنیٹ کے ایک اور اہم سرچ انجن مائیکروسافٹ کے مقابلے میں گوگل کے صارفین کی تعداد دس کروڑ زیاد رہی۔

انٹرنیٹ صارفین کے وزٹ کے لحاظ سے مائیکروسافٹ دوسرے نمبر پر ہے۔

جب کہ اس دوڑ میں تیسرا نمبر فیس بک کا ہے جس کی صارفین کی تعداد 70 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

گوگل اپنی آمدنی انٹرنیٹ اشتہارات سے حاصل کرتی ہے۔چنانچہ اس کی ویب سائٹس پرصارفین کے اضافے سے نہ صرف گوگل کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کمپنیوں کے منافع بھی بڑھتے ہیں۔

لیکن وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر اشتہار دینے والی بہت سی کمپنیاں اب اس چیزپر دھیان دے رہی ہیں کہ صارف نے ویب سائٹ پر کتنا وقت گذارا نہ یہ کہ کتنے صارفین ویب سائٹ پرآئے۔

اخبار کا کہناہے کہ فیس بک کی ویب سائٹ پر جانے والے وہاں زیادہ دیر تک رکتے ہیں، اس لیے اشتہار دینے والوں کا خیال ہے کہ یہ امکان زیادہ ہوتا ہے کہ وہ ان کا اشتہار بھی دیکھیں گے۔

XS
SM
MD
LG