رسائی کے لنکس

پکسل ۔۔۔ گوگل کا نیا سمارٹ فون


اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں سیل فونز گوگل کے اینڈرائڈ سسٹم پر کام کررہے ہیں۔ اپنے آپریٹنگ سسٹم کی مقبولیت کے پیش نظر گوگل نے منگل کے روز ایک تقریب میں پکسل نام سے اپنا ایک سمارٹ فون پیش کرنے کا اعلان کیا۔

توقع ہے کہ نیا فون 649 امریکی ڈالر پر صارفین کو دستیاب ہوگا۔ یہ وہی قیمت ہے جس پر ایپل کا آئی فون اور سام سنگ کا گیلکسی فون دستیاب ہیں۔

پکسل 12.7 اور 14 سینٹی میٹر کے دو سائزوں میں دستیاب ہوگا۔ اور وہ سیاہ، سلور اور نیلے رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں ایک معیاری کیمرہ اور زیادہ دیر تک چلنے والی بیڑی نصب کی گئی ہے۔

توقع ہے کہ گوگل اپنے فون کے کیمرے کے لیے ایک خصوصی ڈیجیٹل سافٹ ویر ’ گوگل اسسٹنٹ ‘ استعمال کرے گا۔

اس سے پہلے گوگل ’نیکسز‘ کے نام سے اپنا سمارٹ فون اور ٹیلیٹ مارکیٹ میں لا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG