رسائی کے لنکس

مغلیہ دور کی تین صدی پرانی کہانی ’مور محل‘


’ہم سفر‘ جیسا میگاہٹ ٹی وی سیریل اور ’منٹو‘ جیسی کامیاب فلموں کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ اب پیش کر رہے ہیں تین صدی پرانی مغلیہ دور کی کہانی ’مور محل‘ ڈرامے کی صورت میں۔ ’بشر مومن‘ کے بعد یہ جیو ٹی وی کی تاریخ کی مہنگی ترین سیریل ہوگی

آج کل پیش کئے جانے والے روایتی کہانیوں اور گلیمر سے بھرپور ڈراموں کے برعکس ایک ایسا ڈرامہ سیریل ناظرین جلد دیکھ سکیں گے جس میں تاریخ کی پراسرایت بھی ہے شاہانہ انداز اور ادائیں بھی۔

’ہم سفر‘ جیسا میگاہٹ ٹی وی سیریل اور ’منٹو‘ جیسی کامیاب فلموں کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ اب پیش کر رہے ہیں تین صدی پرانی مغلیہ دور کی کہانی ’مور محل‘ ڈرامے کی صورت میں۔

’مور محل‘ جیو ٹی وی پر پیش کیا جائے گا اور ’بشر مومن‘ کے بعد یہ جیو ٹی وی کی تاریخ کی مہنگی ترین سیریل ہوگی۔

معروف شاعر اور رائٹر سرمد صہبائی کی تحریر کردہ ’مور محل‘ میں میشا شفیع اور مشہور سنگر عمیر جسوال نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ میشا شفیع پانچ سال کے وقفے کے بعد ٹی وی اسکرین پر بطور اداکارہ نظر آئیں گی۔

وہ اس سے قبل ڈرامہ سیریلز ’محبت خواب کی صورت‘ اور ’یہ زندگی وہ تو نہیں‘ کے علاوہ ایک فلم ’وار‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

میشا شفیع نے ’مور محل‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مغلیہ دور کی کہانی اور ڈرامے میں جھلکتی دانشورانہ سوچ نے اس ڈرامے کا حصہ بننے پر مجبور کردیا۔“

مور محل کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید، فضا علی، جاناں ملک اور علی سلیم شامل ہیں۔

مور محل ترکی کے ڈرامے ’میرا سلطان‘ سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ ’میرا سلطان‘ کو پاکستان میں شاندار پذیرائی ملی تھی۔ ’مور محل‘ کو بھی بالکل ’میرا سلطان‘ کی طرح ٹریٹمنٹ اور اسٹائلنگ دی گئی ہے جبکہ پروڈکشن بھی اسی کی طرز پرکی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG