رسائی کے لنکس

صحتمند افراد کو ایچ آئی وی انفیکشن سے بچانےکی کارآمد دوا


صحتمند افراد کو ایچ آئی وی ایفیکشن سے بچانے کی Truvadaکی گولیاں
صحتمند افراد کو ایچ آئی وی ایفیکشن سے بچانے کی Truvadaکی گولیاں

ایف ڈی اے کی سماعت کے اختتام پر غیر جانبدار طبی ماہرین کے ایک پینل نے بھاری اکثریت سے ایچ آئی وی سے بچنے کے لیے ’ٹروواڈا‘ کے استعمال کے حق میں ووٹ دیے اور ایف ڈی اے پرزور دیا کہ وہ اس دوا کو ایسے افراد کے استعمال کے لیے منظور کرلے جنھیں ایچ آئی وی ایڈز کی بیماری کا شکار ہونے کا انتہائی خطرہ موجود ہے

امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جمعرات کے روز اس بارے میں شواہد کا جائزہ لینے کے لیے 12گھنٹے طویل سماعت کی کہ روزانہ استعمال کی جانے والی گولیTruvadaجو اس وقت ایڈز کےمریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہورہی ہے، صحتمند افراد کو ایچ آئی وی انفیکشن کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

سماعت کے اختتام پر غیر جانبدار طبی ماہرین کے ایک پینل نے بھاری اکثریت سے ایچ آئی وی سے بچنے کے لیے ’ٹروواڈا‘کے استعمال کے حق میں ووٹ دیے اور ایف ڈی اے پرزور دیا کہ وہ اس دوا کو ایسے افراد کے استعمال کے لیے منظور کرلے جنھیں ایچ آئی وی ایڈز کی بیماری کا شکار ہونے کا انتہائی خطرہ موجود ہے۔

نکتہ چینی کرنے والے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ ’ٹروواڈا‘ لوگوں کو اعتماد کا ایک غلط احساس دے سکتی ہے جس کے نتیجے میں وہ اُن اشیا کے استعمال کو کم کر سکتے ہیں جو اس وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

تاہم،اِس کے حامی ماہرین کہتے ہیں کہ اس دوا کی منظوری سے درحقیقت اس بارے میں زیادہ بڑے ڈائلاگ کو فروغ ملے گا۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG