رسائی کے لنکس

اگر کسی برفانی طوفان میں پھنس جائیں تو کیا کریں؟


’ جب بھی سردیوں کے طوفان کے انتباہ یا بلزرڈ وارننگ جیسے الفاظ خبروں میں پڑھیں تو فوری طور پر کچھ حفاظتی انتظامات کر لیں۔‘ (فائل فوٹو)
’ جب بھی سردیوں کے طوفان کے انتباہ یا بلزرڈ وارننگ جیسے الفاظ خبروں میں پڑھیں تو فوری طور پر کچھ حفاظتی انتظامات کر لیں۔‘ (فائل فوٹو)

امریکہ میں قدرتی آفت کے دوران فوری طور پر بحالی کے کام کے انتظام کے لیے قائم ادارہ فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی(فیما) ہنگامی حالات، زلزلہ، سیلاب یا ایسی ہی کسی آفت سے بچنے کے لیے کچھ حفاظتی انتظامات کی تجاویز بھی دیتا ہے۔

اسی طرح برفانی طوفان کے دوران پھنسنے کی صورت میں کیا اقدامات کیے جائیں یہاں تک کہ امداد آپ تک پہنچ جائے اس پر تفصیلی مشورے بھی دیے گئے ہیں۔

ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق جب بھی سردیوں کے طوفان کے انتباہ یا بلزرڈ وارننگ جیسے الفاظ خبروں میں پڑھیں تو فوری طور پر کچھ حفاظتی انتظامات کر لیں۔

ہدایات میں شامل ہے کہ ایسی صورت میں طوفان کے آنے سے پہلے اپنے خاندان اور گھر کی حفاظت کے لیے کچھ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

ان اقدامات میں اپنے خاندان کو اس طوفان سے متعلق آگاہ کرنا، گاڑی یا دوسرے ذرائع آمد و رفت کو اس طوفان سے پہلے سواری کے لی تیار کرنا جیسے مخصوص ٹائرز وغیرہ لگانا شامل ہے۔

گاڑی میں ونڈ شیلڈ (سامنے کے شیشے) کو صاف کرنے والا اسکریپر، برف ہٹانے کے لیے برش اور برف میں گاڑی کے پھنسنے کی صورت میں ٹائروں کو پھسلن سے بچانے کے لیے ریت کی ایک بوری رکھنا بھی شامل ہے۔​

مری میں جان لیوا سرد رات کی کہانی، عینی شاہد کی زبانی
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:20 0:00

ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق گاڑی میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لائٹر یا ماچس کا رکھنا، لال یا کسی بھی شوخ رنگ کا کپڑا رکھنا جو گاڑی کے اینٹینا پر لگایا جا سکے اور ایمرجنسی سپلائی کٹ رکھنی چاہیے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں گرم کپڑے ضرور رکھے جائیں۔

یہ ہدایت بھی دی گئی ہیں کہ گھر کو محفوظ رکھنے کے لیے جو اقدامات کرنا ضروری ہیں ان میں پانی کے پائپ کو سردی میں محفوظ رکھنے کے طریقۂ کار کو جاننا، گھر کو گرم رکھنے کے انتظام کا از سرِ نو جائزہ اور ضروری مرمت کر نا شامل ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق گھر کو گرم کرنے کے لیے ساز و سامان بھی رکھ لینا چاہیے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے طوفان کی وارننگ کی صورت میں کوئلے یا لکڑی سے جلنے والا ہیٹر بھی رکھ لینا مناسب ہے۔

برفانی طوفان یا شدید سردی والے حالات کی صورتِ حال پیدا ہو جائے یا طوفان کے دوران سفر کرنا پڑے تو پھر گاڑی میں سلیپنگ بیگ، بارش سے بچنے کے کوٹ، دستانے اور گرم کپڑے رکھ لینے چاہیئں۔ کھانے پینے کا کچھ سامان، فون کی بیٹری کو چارج کرنا اور پانی کی بوتلیں بھی گاڑی میں ہونا ضروری ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ایسی صورت میں کوشش کرنی چاہیے کہ دن میں سفر کیا جائے اور اہلِ خانہ کو اپنے سفر کے بارے میں معلومات دینا بھی اہم ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ کسی برفانی طوفان میں پھنس جائیں تو ایسی صورت میں گاڑی سے بلا ضرورت نہ نکلیں۔ لال رنگ کا کپڑا گاڑی پر لٹکا دیں تاکہ دور سے معلوم ہو سکے کہ آپ کسی مشکل میں ہیں۔ گاڑی کے انجن کو ہر گھنٹے میں 10 منٹ تک چلائیں اور اس دوران ہیٹر سے گاڑی کو گرم کر لیں۔ گاڑی کا سائلنسر بند ہونے سے بچائیں اور تازہ ہوا کے لیے کھڑکیاں تھوڑی سی کھول کر رکھیں۔

واشنگٹن میں برفانی طوفان سے کیسے نمٹا جاتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:23 0:00

ویب سائٹ کے مطابق گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن رکھیں تاکہ آپ کو دور سے دیکھا جا سکے۔ ہلکی پھلکی ورزش کرتے رہیں جس سے جسم متحرک رہے گا۔ اگر کوئی اور گاڑی میں ساتھ ہو تو وقفے وقفے سے نیند پوری کرنے کی کوشش کی جائے۔ کسی بھی صورت میں بہت زیادہ توانائی خرچ نہ کی جائے کیوں کہ ایسے سخت حالات میں یہ مضرِ صحت ہو سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG