رسائی کے لنکس

بھارت میں اسٹاربکس کافی اکتوبر سے دستیاب


چین اور ایشیا بحرالکاہل ممالک کے لیے اسٹار بکس کے صدر جان کلور نے کہاہے کہ امریکی کمپنی اپنا پہلا اسٹور اکتوبر میں بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں کھول رہی ہے۔

دنیا بھر میں کافی کی سب سے بڑی پرچون فروش چین’ سٹار بکس‘ نے کہاہے کہ وہ اگلے ماہ بھارت میں اپنا پہلا سٹور کھول رہی ہے۔

سٹار بکس بھارت کی مارکیٹ میں وہاں مشروبات کی سب سے بڑی کمپنی ’ ٹافا گلوبل بیوریج‘ کے ساتھ اشتراک سے داخل ہورہاہے۔

چین اور ایشیابحرالکاہل ممالک کے لیے اسٹار بکس کے صدر جان کلور نے کہاہے کہ امریکی کمپنی اپنا پہلا اسٹور اکتوبر میں بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں کھول رہی ہے۔

کلور نے کہاکہ اس پہلے اسٹور میں مقامی کمپنی’ٹاٹا کافی لمٹنڈ‘ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت خصوصی طورپر تیار کی جانے والی کافی استعمال کی جائے گی۔

اس سال کے شروع میں کلور نے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ اسٹاربکس اس سال کے آخر تک ملک بھر میں اپنے 50 اسٹور کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سٹار بکس اور ٹاٹا نے کہاہے کہ ان کی ابتدائی سرمایہ کاری کا تخمینہ 8 کروڑ ڈالر ہے جس میں دونوں کمپنیوں کے حصص 50 فی صد ہیں۔

امریکی شہر سیاٹل میں قائم کافی کی اس عالمی چین کے دنیا بھر 17 ہزار سے زیادہ اسٹور ہیں۔
ٹاٹا گلوبل بیوریج چائے فروخت کرنے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ہے۔

بھارت میں زیادہ تر چائے پی جاتی ہے لیکن وہاں تیزی سے ابھرتی ہوئی مڈل کلاس میں مغربی انداز کی کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ گذشتہ دس برسوں کے دوران بھارت میں کافی کی کھپت دوگنا ہوچکی ہے۔
XS
SM
MD
LG