رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں تین مبینہ شدت پسند ہلاک


کشمیر میں بھارتی فوجی (فائل فوٹو)
کشمیر میں بھارتی فوجی (فائل فوٹو)

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے میں تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

حکام نے جمعرات کے روز بتایا کہ اُن کے خیال میں تینوں افراد کا تعلق شدت پسند گروپ حزب المجاہدین سے تھا، جو تقریباً بیس برس قبل منقسم کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے لیے وجود میں آیا۔

بھارتی کشمیر میں علیحدگی پسندگروپ 1989ء سے پاکستان سے الحاق یا ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے سرگرم ہیں اور اب تک اس تنازع سے جڑے واقعات میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

رواں برس جون میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں احتجاجی مظاہروں کے ایک تازہ سلسلے کا آغاز ہوا جس کے بعد سے اب تک مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں کم از کم ایک سو دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG