رسائی کے لنکس

وادیٴ کشمیر: پھر سے کرفیو نافذ


وادیٴ کشمیر: پھر سے کرفیو نافذ
وادیٴ کشمیر: پھر سے کرفیو نافذ

،آزاد ی مارچ، کو روکنے کے لیے بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کی وادی کے علاقے میں منگل کو پھرسے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

سری نگر کے حیدرپورہ علاقے میں واقع سرکردہ آزادی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی اپیل اُن کے دستِ راست اور حریت کانفرنس گیلانی کے قائم مقام سکریٹری جنرل مسرت عالم نےدی تھی اور اُس کی توثیق کرتے ہوئے سید گیلانی نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ پُر امن رہیں اور تجدیدِ عہد کرتے ہوئے اُن کے گھر کا رُخ کریں جہاں وہ کئی دِنوں سے نظر بند ہیں۔

حکومت نے آزادی مارچ کو روکنے کےلیے حیدرپورہ جانے والے تمام راستوں پرخاردار تار بچھا کر اور حفاظتی دستوں کی بکتربند گاڑیاں کھڑی کرکے علاقے کو سیل کردیا۔سری نگر کے ساتھ ساتھ وادیٴ کشمیر کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبہ جات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

سید علی شاہ گیلانی بھارتی کشمیر میں گذشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے جاری تحریکِ مزاحمت کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں جِس کے دوران حفاظتی دستوں کی فائرنگ میں 110افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ کرفیو پابندیاں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔

بانڈی پور ضلع کے صدر کوٹ علاقے میں مقامی لوگوں نے مزاحمت دکھائی، جِس پر حفاظتی دستوں نے طاقت کا استعمال کیا۔ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG