رسائی کے لنکس

بھارت کا پاکستانی ٹی وی چینلوں پر عائد پابندی ختم کرنے پر غور


S.M. Krishna
S.M. Krishna
بھارت نے پاکستان کو یہ یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیلی ویژن چینلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی تجویز پر غور کرے گا۔

ایک میڈیا رپورٹ کےمطابق گذشتہ دِنوں نئی دہلی میں سکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستان کے سکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھارت کے سامنے پُر زور انداز میں یہ تجویز رکھی تھی کہ اگر وہ عوام سے عوام کے درمیان رابطے کو تیز کرنا چاہتا ہے تو اُسے بھارتی گھروں میں پاکستانی چینلوں کو دکھائے جانے کی اجازت دینی چاہیئے۔اُسے نہ صرف پاکستان کے سرکاری چینل، پی ٹی وی پر بلکہ غیر سرکاری چینلوں پر سے بھی، خواہ وہ نیوز چینل ہوں یا تفریحی چینل، پابندی ہٹانی چاہیئے۔

پابندی کے معاملے پر سب سے پہلے بھارتی وزارت اطلاعات تبادلہ خیال کرے گی ...

جلیل عباس جیلانی نے بھارت میں پاکستانی چینلوں کی مقبولیت کا ذکر کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں تمام بھارتی چینل دستیاب ہیں۔حکومت نے اُن پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے اِس تجویز پر مثبت ردِ عمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اِس پر غور کر رہا ہے اورپابندی کے فیصلے پر سب سے پہلے اطلاعات و نشریات کی وزارت نظر ثِانی کرے گی اور پاکستان کی وزارت ِاطلاعات و نشریات سے تبادلہ خیال کرے گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں میں فن و ثقافت کے فروغ اور تبادلے کو تیز کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا جب سمتبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے تو اِس بارے میں ایک قرارداد ِ مفاہمت پر دستخط کیے جائیں گے۔
  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG