رسائی کے لنکس

آسام میں بودو قبائل اور مسلمان آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک


Asam
Asam

قدیم بودو قبائل اور ہزاروں بنگالی مسلمان آباد کاروں کے درمیان بغض ، دشمنی اور زمین پر چوری چھپے قبضہ کرنے کی ایک لمبی تاریخ ہے

بھارت کے شمالی مشرقی علاقوں میں قدیم قبائلیوں اور مسلمان آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد 30 ہزار سے زیادہ افراد کو جانیں بچانے کے لیے اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ریاست آسام کے عہدے داروں نے پیر کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں زمین کے تنازعوں کی لڑائیوں میں کم ازکم 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نئی دہلی کی حکومت نے لڑائیوں پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی دستے بھیج دیے ہیں اور بے گھر ہونے والے افراد کے لیے پناہ گزین کیمپ قائم کردیے ہیں۔

قدیم بودو قبائل اور ہزاروں بنگالی مسلمان آباد کاروں کے درمیان بغض ، دشمنی اور زمین پر چوری چھپے قبضہ کرنے کی ایک لمبی تاریخ ہے۔

زیادہ تر بنگالی آباد کار 1971ء سے پہلے ، جب بنگلہ دیش ، مشرقی پاکستان کہلاتا تھا، نقل مکانی کرکے اس علاقے میں آئے تھے۔
XS
SM
MD
LG