رسائی کے لنکس

پاک بھارت کرکٹ کے لیے ماحول سازگار نہیں: سشما سوراج


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سرحد پار فائرنگ کے بڑھتے واقعات کرکٹ سیریز جیسے معاملات کے لیے سازگار ماحول فراہم نہیں کرتے۔

بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدپار فائرنگ دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے تبادلے کے لیے ساز گار ماحول فراہم نہیں کر رہی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کی خارجہ امور سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے طویل عرصے سے تعطل کا شکار کرکٹ تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا آپشن ہوسکتی ہے؟

اس پر سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سرحد پار فائرنگ کے بڑھتے واقعات کرکٹ سیریز جیسے معاملات کے لیے سازگار ماحول فراہم نہیں کرتے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سرحد پار خلاف ورزی کے 800 واقعات رونما ہوئے۔

دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی آخری دو طرفہ سیریز 2012ء میں ہوئی تھی جب پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG