رسائی کے لنکس

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ، تین پاکستانی، ایک بھارتی فوجی ہلاک


لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ، تین پاکستانی، ایک بھارتی فوجی ہلاک
لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ، تین پاکستانی، ایک بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جِس میں دعووٴں کے مطابق تین پاکستانی اور ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

سری نگر میں بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جے ایس برار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسلمان عسکریت پسندوں کی طرف سے حد بندی لائن کو عبور کرکے بھارتی کشمیر میں داخل ہونے کی کوششوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران تیزی آگئی ہے۔ لیکن، چوکس بھارتی فوجیوں نے اِن تقریباً تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق، اِس طرح کی ایک کوشش کیرن سیکٹر میں کی گئی جب مبینہ طور پردراندازوں نے بھارتی فوجی چوکی کو ہدف بنایا جِس میں بتایا گیا ہے کہ، ایک جونیئر کمیشنڈ افسر گردیالسنگھ ہلاک ہوا۔

بھارتی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کرکے دراندازوں کو واپس پاکستانی کشمیر لوٹنے پر مجبور کیا۔

بھارتی فوجی عہدے داروں نے الزام لگایا ہے کہ عسکریت پسندوں کو کنٹرول لائن پار کرانے میں پاکستانی فوج مدد دیتی ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق، دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستانی فوجی بھارتی فوجیوں کی توجہ اُن سے ہٹانے کے لیے اُن کی چوکیوں کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہیں یا پھر دراندازوں کو سیدھے فائرنگ کور فراہم کیا جاتا ہے۔ لیکن، اسلام آباد میں عہدیداروں نے الزام لگایا کہ بھارتی فوج نے وادی نیلم میں دودنیال کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ تین پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بعد ازاں، مقامی فوجی کمانڈر نے اِس معاملے پر اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور اِس پر اپنا احتجاج درج کرایا۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG